اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کویت میں خورد برد کرنے والے نادرا کے سابق ملازم عدنان اکرم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے ۔ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کے انسپکٹر راجہ واجد نے کویت میں قائم نادرا کے دفتر میں بطور اسٹنٹ کام کرنے والے ملزم عدنان اکرم کو ڈیوٹی جج …
مقامی عدالت نے نادرا کے سابق ملازم کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کویت میں خورد برد کرنے والے نادرا کے سابق ملازم عدنان اکرم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے ۔ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کے انسپکٹر راجہ واجد نے کویت میں قائم نادرا کے دفتر میں بطور اسٹنٹ کام کرنے والے ملزم عدنان اکرم کو ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ ہمایوں دلاور کی عدالت میں پیش کیا،ایف آئی اے انسپکٹر راجہ واجد نے موقف اپنایا کہ ملزم کویت میں پاکستانی سفارت خانے میں واقع نادرا دفتر کا اسٹنٹ تھا،ملزم نے 2010 سے 2012 تک نادرا اکاونٹ میں بیاسی لاکھ روپے سے زائد کی خوردبرد کی ہے،ملزم نے خردبرد رقم کا اعتراف کرتے ہوئے قسطوں میں رقم دینے کا وعدہ بھی کیا،اس کے علاوہ ملزم 2003 سے 2016 تک کویت میں نادرا کا ملازم رہا،بعدازاں نادرا حکام کے علم میں آنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر قمر نواز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،عدالت نے ملزم کو 10 نومبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔








