اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو ملکی سیکیورٹی معاملات کے حوالے سے کچھ پتہ ہی نہیں یہ بڑے حساس معاملات ہوتے ہیں یہ لوگ تو خواہ مخواہ ہی سر گھساتے رہتے ہیں اور وزیراعظم محمد نواز شریف پر بلا وجہ بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگاتے رہے ہیں، ہم پاکستانی …
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو ملکی سیکیورٹی معاملات کے حوالے سے کچھ پتہ ہی نہیں یہ بڑے حساس معاملات ہوتے ہیں یہ لوگ تو خواہ مخواہ ہی سر گھساتے رہتے ہیں اور وزیراعظم محمد نواز شریف پر بلا وجہ بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگاتے رہے ہیں، ہم پاکستانی مسلح افواج کی سب سے زیادہ عزت و توقیر کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی والے مسلح افواج کو بار بار سیاست میں گھسیٹنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، کرتے رہیں گے لیکن انہیں حاصل کچھ بھی نہیں ہوگا اور نہ ہی ان کی دال گلے گی، میرے خیال میں پی ٹی آئی والے خود سیکیورٹی رسک ہیں، انہیں چاہیے کہ کسی پر بھی بلاوجہ اور بغیر ثبوتوں کے الزامات لگانے سے گریز کریں کیونکہ حقائق سے ہٹ کر کسی کی بھی کوئی بات تسلیم نہیں کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میں اگر یہ کہوں کہ سیکیورٹی کے حوالے سے یہ بات وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کی ہے تو یہ غلط بات ہوگی کیونکہ میرے پاس کوئی ٹھوس ثبوت ہی نہیں اس لیے ان لوگوں کو بھی چاہیے کہ بغیر ثبوتوں کے کسی پر بھی الزامات نہ لگائیں اور حقائق کا سامنا کریں








