پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،احتجاجی مراسلہ حوالے

پاکستان کا کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ پر بھارت سے شدید احتجاج ، پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،احتجاجی مراسلہ حوالے اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ بدھ کو پاکستان میں …

پاکستان کا کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ پر بھارت سے شدید احتجاج ، پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،احتجاجی مراسلہ حوالے
اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ بدھ کو پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنہا کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور 8 نومبر کو بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بٹل اور خیراتا سیکٹرز میں بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاءو سارک ڈیسک نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور 8 نومبر کو ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے چار بے گناہ سویلین کی شہادت اور دیگر سات کے زخمی ہونے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

Leave a Reply