وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات مریم اورنگزیب کا یوم اقبال پر پیغام

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فکر اقبال کی روشنی میں مسائل کا حل تلاش کیا جائے، اسلام کی حقیقی روح کو جاننے کیلئے نوجوان علامہ اقبال کا مطالعہ کریں۔ بدھ کو یوم اقبال پر اپنے پیغام میں انہوں نے مفکر پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال امت مسلمہ …

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فکر اقبال کی روشنی میں مسائل کا حل تلاش کیا جائے، اسلام کی حقیقی روح کو جاننے کیلئے نوجوان علامہ اقبال کا مطالعہ کریں۔ بدھ کو یوم اقبال پر اپنے پیغام میں انہوں نے مفکر پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال امت مسلمہ کے اتحاد اور وقار کی علامت بن چکے ہیں۔ اقبال کی تعلیمات کے ذریعے انتہا پسندی اور شدت پسندی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ کے پیغام کی سچائی مکان اور زبان کی قید سے آزاد ہے۔ اقبال نے دعوﺅں کی بجائے عملی نمونہ پیش کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف ملک کو قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی منزل کی جانب لیجا رہے ہیں۔

Leave a Reply