اسلام آباد ۔۔09 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے دونوں ملکو ںکے درمیان بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق امور میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط سے شفاف اور بد عنوانی سے پاک ماحول کی فراہمی کو ےقینی بنانے میں مدد ملے گی اوردونوں دوست ملکوں کے …
پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔۔09 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے دونوں ملکو ںکے درمیان بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق امور میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط سے شفاف اور بد عنوانی سے پاک ماحول کی فراہمی کو ےقینی بنانے میں مدد ملے گی اوردونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن کیو آئی شان وانگ جو کہ انسداد بدعنوانی مہم کے سربراہ ہیں سے بیجنگ میں ملاقات میں کیا ۔ ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی ،ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق امور میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔








