اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ نالج کو رئیڈار پاکستان اور امریکہ کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم قدم ہے جس سے اگلے دس سالوں میں 10000 پی ایچ ڈی اسکالر تیار کئے جائیں گے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارامریکہ کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ۔ ان کا کہنا …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی امریکی وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ نالج کو رئیڈار پاکستان اور امریکہ کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم قدم ہے جس سے اگلے دس سالوں میں 10000 پی ایچ ڈی اسکالر تیار کئے جائیں گے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارامریکہ کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان ںالج کورئیڈار سے دونوں ممالک کے لوگوں کو آپس میں بہتر تعلقات قئم کرنے کا مو قع ملے گا ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان نالج کورئیڈار سے پاکستان میں پی ایچ ڈی ایز اسکالرز کی کمی کو پورا کر ہو سکے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اعلی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے پر عظم ہے اور اسی لئے پاکستان کے ہر ضلع میں یو نیورسٹی کے قیام کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے تاکہ پمساندہ علاقوں میں رہنے والے بھی تعلیم حاصل کر سکیں ۔پاکستان کی اکنامی میں خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو سہولیات میسر کرنے کےلئے ڈے کئیر سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں ۔








