اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ریلویز کی اہمیت سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور اس کی اپ گریڈیشن کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ وہ پاکستان ریلویز کی مین لائن۔I کی اپ گریڈیشن کیلئے مالیاتی انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر برائے ریلویز خواجہ سعد …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ریلویز کی اہمیت سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور اس کی اپ گریڈیشن کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ وہ پاکستان ریلویز کی مین لائن۔I کی اپ گریڈیشن کیلئے مالیاتی انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر برائے ریلویز خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے علاوہ متعلقہ سیکرٹریز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر خز انہ نے سیکرٹری ریلویز کو ہدایت کی کہ وہ اپ گریڈیشن سے متعلق تفصیلی رپورٹ تیار کریں جس میں وسائل کے بہترین استعمال کو مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے اقتصادی امور ڈویژن اور وزارت منصوبہ بندی کوہدایات دیں کہ ایگزم بینک آف چائنہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک جیسے اداروں سے رعایتی فنانسنگ کے ممکنہ ذرائع تلاش کریں۔ اس موقع پر وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔








