وزیر مملکت انوشہ رحمان کی زیر صدارت یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

وزیر مملکت انوشہ رحمان کی زیر صدارت یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کمپنی کی مجموعی کارکردگی اور دو سالہ منصوبہ جات کا جائزہ لیا گیا اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے 44 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں چیئرپرسن/وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جمعرات …

وزیر مملکت انوشہ رحمان کی زیر صدارت یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس
کمپنی کی مجموعی کارکردگی اور دو سالہ منصوبہ جات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے 44 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں چیئرپرسن/وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جمعرات کے روز منعقدہ اجلاس میں یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کی مجموعی کارکردگی اور دو سالہ منصوبہ جات خصوصاً پاکستان کے پسماندہ اور دیہی علاقوں سے متعلقہ منصوبوں کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا۔ بورڈ نے یونیورسل ٹیلی سنٹرز کے منصوبے ”کمیونٹی سکولز برائے بنیادی تعلیم“ میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے یو ایس ایف حکام کو اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply