وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر کا یورپی یونین پارلیمنٹ میں کانفرنس میں خطاب

مظفر آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے جہاں بھارت نے ظالمانہ قوانین مسلط کر رکھے ہیں جو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی نئی جارحیت کی …

مظفر آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے جہاں بھارت نے ظالمانہ قوانین مسلط کر رکھے ہیں جو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی نئی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی کی حالیہ صورتحال اور مظالم کی فوری تحقیقات کا تقاضا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسلز میں یورپی یونین پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا عنوان ” کشمیریوں کو پیلٹ گنوں سے نابینا بنانا اور کالے قوانین “ تھا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی اور وہاں پر بھارتی فورسز کے مظالم سے پوری طرح واقف نہیں۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اقوام متحدہ کا ترجیحی ایجنڈا ہونا چاہیے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گنوں کا استعمال روکنے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے

مزید خبریں

Leave a Reply