وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کیس کے حوالے سے اپوزیشن کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے ،ان کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود ہی نہیں، گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ بل کو پارلیمان کی اکثریت …

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کیس کے حوالے سے اپوزیشن کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے ،ان کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود ہی نہیں، گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ بل کو پارلیمان کی اکثریت قبول کرے تو ہمیں قبول ہے،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کے مسئلے پر تو حکومت شروع دن سے ہی کلیر ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپریل میں ہی کمیشن کے لیے سپریم کورٹ کو خط بھی لکھ دیا لیکن اس کمیشن کی تاخیر کی وجہ اپوزیشن تھی جو بار بار اپنا موقف تبدیل کرتی رہی، اپوزیشن پانامہ پیپرز معاملے کو بلاوجہ طول دینے کی کوشش کر رہی ہے اور اس مسئلے پر صرف سیاست کر رہی ہے، حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر اس معاملے کے حل کی بھرپور کوشش کی لیکن اپوزیشن نے اس مسئلے پر کبھی بھی سنجیدگی نہیں دکھائی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا ہی حق ہے اور یہ پارلیمنٹ میں ہی ہونی چاہیے، احتساب بل کا کام بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا اور احتساب کا یہ بل بھی پارلیمنٹ سے ہی بن جاتا تو اچھا ہوتا، ایک اور سوال کے جواب میں خواجہ محمد آصف کا کہنا تھاکہ حکومت کا نام تو پانامہ پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں لیکن پھر بھی انہوں نے خود کو احتساب کے لیے پیش کر دیا ہے، حکومت کو وزیراعظم محمد نواز شریف کے احتساب میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں لیکن سب کا احتساب ہونا چاہیے

Leave a Reply