برسلز۔ 10 نومبر (اے پی پی) آزاد جموںوکشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجہ فاروق حیدر خان نے کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتما م یورپی پارلیمنٹ میں منعقدہونے والے ”کشمیریورپی یوین ویک “کے تیسرے روز ایک کانفرنس سے …
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا برسلز میں کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
برسلز۔ 10 نومبر (اے پی پی) آزاد جموںوکشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجہ فاروق حیدر خان نے کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتما م یورپی پارلیمنٹ میں منعقدہونے والے ”کشمیریورپی یوین ویک “کے تیسرے روز ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادیں اب بھی قابل عمل ہیں اور اگر تنازعہ کشمیر کو جلد از جلد حل نہیں کیا گیا تو خطے میں جنگ کے خطرہ کو ٹالا نہیں جاسکتا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر کا دیرینہ تنازعہ پوری دنیا کے امن کےلئے خطرے کا باعث ہے لہذا عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کے حل کی طرف توجہ مبذول کرے ۔








