قمر زمان چوہدری کی چین کے نائب وزیر برائے خارجہ امور سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام ترقی پذیر ملکوں بالخصوص شرح نمو اور معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ایشیائی ملکوں کیلئے بڑی لعنت ہے جس سے معاشی ترقی کو نقصان پہنچتا ہے، گذشتہ دو عشروں کے دوران بدعنوانی کے عالمی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام ترقی پذیر ملکوں بالخصوص شرح نمو اور معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ایشیائی ملکوں کیلئے بڑی لعنت ہے جس سے معاشی ترقی کو نقصان پہنچتا ہے، گذشتہ دو عشروں کے دوران بدعنوانی کے عالمی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے نائب وزیر برائے خارجہ امور لیو ژن من سے بیجنگ میں ملاقات میں کیا، ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان بدعنوانی کے خاتمہ سے متعلق امور میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ بدعنوانی تمام ترقی پذیر ملکوں بالخصوص شرح نمو اور معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ایشیائی ملکوں کیلئے بڑی لعنت ہے جس سے معاشی ترقی کو نقصان پہنچتا ہے۔ گذشتہ دو عشروں کے دوران بدعنوانی کے عالمی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

Leave a Reply