وزیراعظم محمد نواز شریف کا ڈھڈیال میں عوامی اجتماع سے خطاب ہزارہ یونیورسٹی کےلئے ایک ارب کی گرانٹ، مانسہرہ، بالا کوٹ، بٹل، چھتر پلین، ناران کاغان کے علاقوں کےلئے گیس کی فراہمی کا اعلان مانسہرہ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں نیا پاکستان ہم بنا رہے ہیں، عوام پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہونے والوں کو اٹھاکر …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا ڈھڈیال میں عوامی اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف کا ڈھڈیال میں عوامی اجتماع سے خطاب
ہزارہ یونیورسٹی کےلئے ایک ارب کی گرانٹ، مانسہرہ، بالا کوٹ، بٹل، چھتر پلین، ناران کاغان کے علاقوں کےلئے گیس کی فراہمی کا اعلان
مانسہرہ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں نیا پاکستان ہم بنا رہے ہیں، عوام پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہونے والوں کو اٹھاکر پھینک دیں گے، سازشیں کرنے والوں سے عوام نمٹیں گے، ہم نعرے لگانے پر نہیں کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارا ایجنڈا دھرنے دینا نہیں بلکہ پاکستان کو دنیا میں بہترین ملک بنانے کی جانب گامزن کرنا ہے،2018ءتک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، بجلی اڑھائی روپے فی یونٹ سستی کر رہے ہیں۔ مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر دیا ہے، ملک مسائل کی دلدل سے نکل رہا اور اقتصادی ٹیک آف کے لئے تیار ہے، ہزارہ یونیورسٹی کے لئے ایک ارب کی گرانٹ، لیپ ٹاپ کی تعداد دوگنا کرنے، مانسہرہ، بالا کوٹ، بٹل، چھتر پلین، ناران کاغان کے علاقوں کے لئے گیس کی فراہمی کا اعلان کرتا ہوں۔








