جرمن سفیر اینا لیپل کا صدر ایف پی سی سی آئی عبدالرﺅف عالم سے ملاقات میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے کہا ہے کہ جرمنی یورپ میں پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور اس کے ساتھ تجارتی تعاون مزید بڑھایا جائے گا، پاکستان کو توانائی کا مسئلہ حل کرنے میں ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں تاکہ یہ ملک تیزی سے ترقی کر سکے۔ انہوں نے یہ بات ایف پی سی …

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے کہا ہے کہ جرمنی یورپ میں پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور اس کے ساتھ تجارتی تعاون مزید بڑھایا جائے گا، پاکستان کو توانائی کا مسئلہ حل کرنے میں ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں تاکہ یہ ملک تیزی سے ترقی کر سکے۔ انہوں نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر جرمن سفارتخانہ کے کمرشل کونسلراور تاجر رہنما ظفر بختاوری، خالد جاوید، طارق صادق، اعجاز عباسی، عارف جیوا، میاں شوکت مسعود، ثمینہ فاضل، ملک سہیل، خالد چوہدری اور دیگر شامل تھے۔ جرمن سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ ان کے ملک کا نجی شعبہ اقتصادی راہداری میں شرکت کا خواہاں ہے۔ جرمن کمپنیاں توانائی اور قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں۔

Leave a Reply