اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنو یر حسین سے ترکمانستان کے وزیر دفاع و قومی سلامتی کرنل جنرل بردیف یلم یگمیروچ کی قیادت میں اعلی سطحی دفاعی وفد نے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے گہرے مراسم وقت کے ساتھ ساتھ مزید ستحکم ہورہے ہیں۔ …
وفاقی وزیر رانا تنو یر حسین سے ترکمانستان کے وزیر دفاع کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنو یر حسین سے ترکمانستان کے وزیر دفاع و قومی سلامتی کرنل جنرل بردیف یلم یگمیروچ کی قیادت میں اعلی سطحی دفاعی وفد نے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے گہرے مراسم وقت کے ساتھ ساتھ مزید ستحکم ہورہے ہیں۔ رانا تنویر حسین نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے کے لئے دفاعی وفود کے تبادلوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوج کے تکنیکی شعبے میں تعاون بڑھایا جائے۔ ترکمانستان کے وزیر دفاع و قومی سلامتی کرنل جنرل بردیف یلم یگمیروچ نے پرتپاک خیر مقدم پر شکریہ اداکیا۔ انہوں نے بتایا کہ ترکمانستان کے کمانڈ آف لینڈ فورسز پاکستان میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016میں ترکمانستان کی نمائندگی کریںگے ۔انہوں نے ترکمانستان میں دفاعی صنعت کے قیام کے لئے پاکستان کے تعاون بارے دلچسپی ظاہر کی ۔








