اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف جمعہ کو پنڈی بھٹیاں۔فیصل آباد موٹروے پر نوتعمیر شدہ سانگلہ ہل انٹرچینج کا افتتاح کر یں گے۔ منصوبے کی تعمیر سے سانگلہ ہل اورگردونواح کے تمام علاقے موٹروے اور ہائی وے نیٹ ورک سے براہ راست منسلک ہو جائیں گے اور یہاں زرعی اور صنعتی ترقی کے ذریعہ معاشی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔ نیشنل ہائی وے …
وزیراعظم (جمعہ کو) سانگلہ ہل انٹرچینج کا افتتاح کریں گے، این ایچ اے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف جمعہ کو پنڈی بھٹیاں۔فیصل آباد موٹروے پر نوتعمیر شدہ سانگلہ ہل انٹرچینج کا افتتاح کر یں گے۔ منصوبے کی تعمیر سے سانگلہ ہل اورگردونواح کے تمام علاقے موٹروے اور ہائی وے نیٹ ورک سے براہ راست منسلک ہو جائیں گے اور یہاں زرعی اور صنعتی ترقی کے ذریعہ معاشی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق اس انٹرچینج کی لمبائی 3.7 کلومیٹر ہے جبکہ سروس ر وڈ 440 میٹر ہے۔ 2 ٹول پلازوں اور کنٹرول بلڈنگ کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ اس منصوبے پر 299.2 ملین روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔








