وفاقی وزیر برائے امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر کا باغ میں ورکرز کنونشن سے خطاب

باغ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کی وجہ سے ریاست کی آمدنی میں 18ارب روپے کی کمی آئی ہے اور آزاد کشمیر حکومت نے 5ارب روپے کا اوور ڈرافٹ لیا ہے،کشمیر میں 5سال کے دوران انتقامی سیاست ہوئی اور نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا گیا، اعلیٰ تعلیمی کمیشن …

باغ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کی وجہ سے ریاست کی آمدنی میں 18ارب روپے کی کمی آئی ہے اور آزاد کشمیر حکومت نے 5ارب روپے کا اوور ڈرافٹ لیا ہے،کشمیر میں 5سال کے دوران انتقامی سیاست ہوئی اور نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا گیا، اعلیٰ تعلیمی کمیشن کو جلد خط لکھا جائے گا کہ آزاد کشمیر میں کرپٹ وائس چانسلر مقرر کرنے کی تحقیقات کرائی جائیں، پیسے لے کر میڈیکل یونیورسٹیوں، کالجوں میں بھرتیاں کی گئیں، صدر آزاد کشمیر کے اپنے حلقہ میں بھی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، یہاں پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت آنے والی ہے۔ وہ جمعرات کو باغ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply