سید زعیم حسین قادری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) حکومت پنجاب کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ سندھ کے نئے نامزد گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان صدیقی ایک باہمت اور پرعزم انسان ہیں جو صوبے کے لوگوں سمیت پورے ملک کے مفاد میں کام کریں گے،ان کی نامزدگی کا فیصلہ بالکل درست ہے، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں …

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) حکومت پنجاب کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ سندھ کے نئے نامزد گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان صدیقی ایک باہمت اور پرعزم انسان ہیں جو صوبے کے لوگوں سمیت پورے ملک کے مفاد میں کام کریں گے،ان کی نامزدگی کا فیصلہ بالکل درست ہے، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعیدالزمان صدیقی ایک ایماندار اور قابل شخص ہیں اور میں انہیں گورنر سندھ نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ جسٹس ( ر ) سعیدالزمان صدیقی صوبے اور اسکے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Leave a Reply