کراچی ۔ 11نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے "پاک یو ایس نالج کوریڈور"شروع کر رہے ہیں، معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لئے صوبوں کے ساتھ ملکر ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی یونیورسٹی میں حسین ابراہیم جمال انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری میں نصب ہونے …
اعلی تعلیم کے شعبہ میں ترقی کےلئے ”پاک یو ایس کوریڈور“ شروع کر رہے ہیں یوکلیئرمیگ یٹک ریزو س مشی کی افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر احس اقبال کا خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 11نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے "پاک یو ایس نالج کوریڈور”شروع کر رہے ہیں، معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لئے صوبوں کے ساتھ ملکر ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی یونیورسٹی میں حسین ابراہیم جمال انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری میں نصب ہونے والی ” نیوکلیئرمیگنیٹک ریزوننس” مشین کے افتتاح اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ایجادات اور ترقی کے دور سے گزر رہے ہیں اور ترقی کی اس دوڑ میں آگے بڑھنے کےلئے جدید ٹیکنا لوجی کردار نہایت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ ملک میں نظام تعلیم بہترہو اور پی ایچ ڈی کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے اس مقصد کے لئے امریکہ کے ساتھ "پاک یو ایس نالج کوریڈور” شروع کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ سے دس ہزار پی ایچ ڈی تیار کئے جائیں گے۔








