وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی قرعہ اندازی ملتوی کر دی

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی قرعہ اندازی ملتوی کر دی نئی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا جائے گا اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزارتِ مذہبی امور نے حج درخواستوں کی (آج) جمعہ کو ہونے والی قرعہ اندازی ملتوی کر دی ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ …

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی قرعہ اندازی ملتوی کر دی
نئی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا جائے گا
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزارتِ مذہبی امور نے حج درخواستوں کی (آج) جمعہ کو ہونے والی قرعہ اندازی ملتوی کر دی ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں حج پالیسی 2016 کے خلاف دائر ہونے والی ایک رٹ کے پیش نظر عدالت نے وزارت کو یہ حکم جاری کیا تھا کہ وہ (آج) جمعہ کو ہونے والی قرعہ اندازی کے نتائج میڈیا اور عوام کے سامنے جاری نہ کرے تاہم وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے شکوک و شبہات سے بالا تر اور شفاف قرعہ اندازی کیلئے فیصلہ کیا کہ عدالت سے واضح فیصلہ آنے تک قرعہ اندازی نہ کی جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply