وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اوراس کے نتیجے میں 7 فوجیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی حالات اور مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی پر قابو میں ناکامی کے باعث اس طرح ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ،بھارت خطے کے امن کی لئے خطرے کا باعث ہے،بھارتی عزائم …

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اوراس کے نتیجے میں 7 فوجیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی حالات اور مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی پر قابو میں ناکامی کے باعث اس طرح ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ،بھارت خطے کے امن کی لئے خطرے کا باعث ہے،بھارتی عزائم کو ناکام بنائینگے ۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت گزشتہ چند ماہ سے تواتر کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کے باعث ہمارا جانی نقصان ہو رہا ہے او پاک فوج بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتی ہے جس کے باعث ان کا بھی نقصان ہوتا ہے۔

Leave a Reply