اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جہانگیر بدر کی وفات سے پاکستانی سیاست ایک حقیقی نظریاتی کارکن سے محروم ہو گئی ہے اور آمریت کے خلاف جدوجہد اور جمہوری …
وفاقی وزیراحسن اقبال کا جہانگیر بدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جہانگیر بدر کی وفات سے پاکستانی سیاست ایک حقیقی نظریاتی کارکن سے محروم ہو گئی ہے اور آمریت کے خلاف جدوجہد اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے جہانگیر بدر کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔








