جنرل راحیل شریف کی شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت

راولپنڈی ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئیٹ کے مطابق بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت …

راولپنڈی ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئیٹ کے مطابق بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ بعدازاں آرمی چیف کو کنٹرول لائن کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور انداز میں جوا ب دیا جائے گا ‘ملک کا ہر قیمت پر دفاع اور تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

Leave a Reply