اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک سے تھیلیسیمیا کے خاتمہ اور علاج معالجہ کے اقدامات پر پختہ یقین رکھتی ہے۔اردن میںتھیلیسیمیا انٹرنیشنل فیڈریشن کی جانب سے اردن کی وزارت صحت اور تھیلیسمیا کی ایک مقامی نتظیم کے تعاون سے منعقدہ عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بیرسٹر عابد وحید شیخ …
حکومت ملک سے تھیلیسیمیا کے خاتمہ پر پختہ یقین رکھتی ہے، عابد وحید شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک سے تھیلیسیمیا کے خاتمہ اور علاج معالجہ کے اقدامات پر پختہ یقین رکھتی ہے۔اردن میںتھیلیسیمیا انٹرنیشنل فیڈریشن کی جانب سے اردن کی وزارت صحت اور تھیلیسمیا کی ایک مقامی نتظیم کے تعاون سے منعقدہ عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا کہ متعدی امراض اور بیماریاں محروم اور نادار طبقات کو زیادہ متاثر کرتی ہیں جس کی روک تھام کےلئے پاکستان بیت المال ملک کے غریب افراد کو صحت، تعلیم، خود انحصاری اور بحالی کے میدان میں ہر ممکن امداد فراہم کر رہا ہے۔








