سری لنکا اور زمبابوے کے مابین دوسرا ون ڈے(کل) کھیلا جائے گا

پالے کیلی ۔17جنوری (اے پی پی):سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل( منگل کو) انٹرنیشنل سٹیڈیم پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ آئی لینڈرز کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں …

پالے کیلی ۔17جنوری (اے پی پی):سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل( منگل کو) انٹرنیشنل سٹیڈیم پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔

آئی لینڈرز کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 21 جنوری کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

زمبابوے کی ٹیم کو کریگ ارون لیڈ کر رہے ہیں جبکہ میزبان ٹیم داسن شاناکا کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔