اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی نے کہا ہے کہ انسانیت کیلئے ضروری ہے کہ آپ دوسروں کے ساتھ اچھائی سے پیش آئیں اور انہیں چوٹ نہ پہنچائیں، یہ تصوف کا بنیادی پیغام ہے جس پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان امن اور ہم آہنگی کو حاصل نہیں کر سکا …
ماروی میمن کی بھٹ شاہ کے دورہ کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی نے کہا ہے کہ انسانیت کیلئے ضروری ہے کہ آپ دوسروں کے ساتھ اچھائی سے پیش آئیں اور انہیں چوٹ نہ پہنچائیں، یہ تصوف کا بنیادی پیغام ہے جس پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان امن اور ہم آہنگی کو حاصل نہیں کر سکا ہے، معاشرے کی بہتری کیلئے صوفی تعلیمات کو پھر سے زندہ کرنے کا یہ بالکل صحیح وقت ہے، بھٹائی کا امن، حب الوطنی، انسانیت، سالمیت، اخلاص، زمین اور عوام کیلئے محبت کا پیغام رہنما اصول ہیں جو موجودہ صورتحال میں جہاں دہشت گرد عناصر امن اور ہم آہنگی کو غصب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایک روشنی کے چراغ کے طور پر اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میمن بھٹ شاہ کے دورہ کے دوران کیا جہاںحضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تیاریاں جاری ہیں۔








