انڈر19 ورلڈ کپ میں کل بدھ کو مزید دو کھیلے جائیں گے

سینٹ کٹس ۔18جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں کل( بدھ کو ) مزید 2 میچ کھیلے جائیں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19 ورلڈ کپ کے 14 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے ویسٹ انڈیز میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں آسٹریلیا اور سکاٹ لینڈ سینٹ کٹس کے مقام پر آمنے سامنے …

سینٹ کٹس ۔18جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں کل( بدھ کو ) مزید 2 میچ کھیلے جائیں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19 ورلڈ کپ کے 14 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے ویسٹ انڈیز میں جاری ہیں۔

میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں آسٹریلیا اور سکاٹ لینڈ سینٹ کٹس کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ کا 11واں میچ گروپ اے کی ٹیموں انگلینڈ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 5 فروری کو کھیلا جائے گا