اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے بلند وبالا دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو کر عوام کے سامنے کھل کر آچکے ہیں، پاناما کیس پر عدالت عظمی سے انصاف ملے گا اور یہ عوام کی فتح ہو گی۔پی ٹی وی کے مطابق پیر کو پاناما پیپرز کے حوالے سے عدالت عظمیٰ میں سماعت کے …
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے بلند وبالا دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو کر عوام کے سامنے کھل کر آچکے ہیں، پاناما کیس پر عدالت عظمی سے انصاف ملے گا اور یہ عوام کی فتح ہو گی۔پی ٹی وی کے مطابق پیر کو پاناما پیپرز کے حوالے سے عدالت عظمیٰ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاناما کیس بتدریج آگے بڑھ رہا ہے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جو بلند وبالا دعوے کیے گئے تھے وہ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو کر عوام کے سامنے کھل کر آچکے ہیں۔








