وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کا سب کو انتظار ہے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالت میں زیر سماعت مقدمے پر تبصرے سے گریز کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ۔ دوسروں کے جلسوں میں جانے والوں نے …

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کا سب کو انتظار ہے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالت میں زیر سماعت مقدمے پر تبصرے سے گریز کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ۔ دوسروں کے جلسوں میں جانے والوں نے جب اپنے جلسے کے لئے کال دی تو صرف چار لوگ ان کے ساتھ تھے ۔ پی ٹی آئی اپنے ہی نام کی ضد ہے اور اس کی سیاست سوائے پگڑیاں اچھالنے کے کچھ نہیں ،پاکستانی عوام ان کی سیاست کے متاثرین ہیں۔

Leave a Reply