اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور فنانس ڈویژن کے حکام کا ایک اجلاس منگل کو ہوا جس میں میں اینٹی منی لانڈرنگ/دہشت گردی کے لئے مالی معاونت کے انسداد سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔ وزیر خزانہ کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے مالی معاونت کے انسداد سے …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور فنانس ڈویژن کے حکام کا ایک اجلاس منگل کو ہوا جس میں میں اینٹی منی لانڈرنگ/دہشت گردی کے لئے مالی معاونت کے انسداد سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔ وزیر خزانہ کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے مالی معاونت کے انسداد سے متعلق مختلف قوانین میں متعارف کردہ اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے شفافیت اور بہتر طرزحکمرانی کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں کمپنیز آرڈیننس 2016ءنافذ کیا گیا ہے جس میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو تحقیقات کرنے اور فراڈ، منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کے خلاف مشترکہ تحقیقات کے انعقاد کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرمایہ اور کالے دھن کے لئے بے نامی ٹرانزیکشنز کے استعمال کو روکنے کے لئے حال ہی میں قومی اسمبلی نے بے نامی قانون بھی پاس کیا ہے۔ اسی طرح حکومت نے پراپرٹی کی قدر کے تعین اور متعلقہ ٹیکس کے لئے بھی اقدامات کئے ہیں۔








