کاسابلانکا ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے مراکش میں عالمی ماحولیات کانفرنس سی او پی۔22 کی مناسبت سے قائم پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور اعلیٰ سطحی وزارتی اجلاسوں میں بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے پاکستانی پویلین میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے ہونے والے نقصانات کے علاوہ پاکستانی ثقافت اور سیاحت کو اجاگر کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات …
وفاقی وزیرزاہد حامد کا مراکش میں پاکستانی پویلین کا دورہ

مزید خبریں
کاسابلانکا ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے مراکش میں عالمی ماحولیات کانفرنس سی او پی۔22 کی مناسبت سے قائم پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور اعلیٰ سطحی وزارتی اجلاسوں میں بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے پاکستانی پویلین میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے ہونے والے نقصانات کے علاوہ پاکستانی ثقافت اور سیاحت کو اجاگر کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ COP-22 پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے دنیا کو آگاہ کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ وفاقی وزیر کو پاکستانی مندوبین کی جانب سے مختلف شعبوں میں مذاکرات کے بارے میں بریفنگز بھی دی گئی۔








