وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ ایک اجلاس کی صدارت کی اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سے متعلق مختلف اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں خطے کے ممالک بالخصوص بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم …

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ ایک اجلاس کی صدارت کی اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سے متعلق مختلف اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں خطے کے ممالک بالخصوص بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق وزارت خزانہ صارفین کو ہر ممکن ریلیف دے رہی ہے۔ انہوں نے وزارت پٹرولیم پر زور دیا کہ ملک میں نئے فیلڈز تلاش کئے جائیں تاکہ درآمدی بل کی مد میں قومی خزانے پر بوجھ کم ہو سکے۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے ملک میں پٹرولیم کی قیمتوں میں استحکام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عام صارفین کیلئے مفید ہے۔ انہوں نے وزیر خزانہ کے ساتھ ملک میں گیس کی سپلائی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

Leave a Reply