اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ر ہنما رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کے قلابازیاں لگانے کے دن ختم ہو گئے ہیں، قوم دیکھے گی جلد قانون کی گرفت ان کے گریبان پر ہوگی۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حزب اختلاف پاناما پیپرز یا کسی بھی معاملہ …
عمران خان کے قلابازیاں لگانے کے دن ختم ہو گئے ہیں دانیال عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ر ہنما رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کے قلابازیاں لگانے کے دن ختم ہو گئے ہیں، قوم دیکھے گی جلد قانون کی گرفت ان کے گریبان پر ہوگی۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حزب اختلاف پاناما پیپرز یا کسی بھی معاملہ پر ہمیں جس فورم پر بلائے گی ہم وہاں آٓئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ 3اپریل کو پاناما پیپرز منظر عام پر آیا اور ہماری جانب سے 22 اپریل کو اس حوالے سے کمیشن قائم کرنے کا کہا گیا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے 35 پنکچر، گھوڑا ہسپتال،پپونیازی اور جعلی بیلٹ پیپرز کے جھوٹے الزامات لگائے گئے اور لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے 46 مرتبہ بلائے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے ۔








