طلال چوہدری اور دانیال عزیز کی میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا احتساب کرنے والے عمران خان آج عدالت سے بھاگ رہے ہیں، ہم الیکشن کمیشن میں الف لیلیٰ کہانیاں نہیں بلکہ ثبوتوں کے ساتھ آئے ہیں، ہمارے ریفرنس پر عمران خان ٹیکس چوری، کالے دھن سے بنی گالا میں گھر خریدنے اور منی لانڈرنگ پر قومی اسمبلی کی رکنیت …

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا احتساب کرنے والے عمران خان آج عدالت سے بھاگ رہے ہیں، ہم الیکشن کمیشن میں الف لیلیٰ کہانیاں نہیں بلکہ ثبوتوں کے ساتھ آئے ہیں، ہمارے ریفرنس پر عمران خان ٹیکس چوری، کالے دھن سے بنی گالا میں گھر خریدنے اور منی لانڈرنگ پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل ہوسکتے ہیں ۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں طلال چوہدری اور دانیال عزیز نے اپنے وکلاءکے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے پانامہ لیکس کا معاملہ سامنے آنے کے چند روز بعد 22 اپریل کو سپریم کورٹ کو خط لکھا تھا کہ وہ اس کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کرے، ہم نے سات ماہ پہلے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کر دیا تھا۔

Leave a Reply