وفاقی وزیرشاہد خاقان عباسی کا نئی پٹرولیم مصنوعات کی تعارفی تقریب سے خطاب

لاہور۔16 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بدھ کے روز یہاں پی ایس او کے ڈیفنس سروس اسٹیشن کیولری گراﺅنڈ میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی نئی رینج کا افتتاح کیا۔ یاد رہے کہ نئی پٹرولیم مصنوعات آلٹران پریمئیم اور آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس پہلے ہی لاہور سمیت ملک بھر میں پی ایس او کے اسٹیشنوں پر فروخت کے لیے …

لاہور۔16 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بدھ کے روز یہاں پی ایس او کے ڈیفنس سروس اسٹیشن کیولری گراﺅنڈ میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی نئی رینج کا افتتاح کیا۔ یاد رہے کہ نئی پٹرولیم مصنوعات آلٹران پریمئیم اور آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس پہلے ہی لاہور سمیت ملک بھر میں پی ایس او کے اسٹیشنوں پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں،ملک کی صف اول کی آئل مارکیٹنگ کمپنی کی حیثیت سے پی ایس او نے حکومت اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کا ملک میں پہلی مرتبہ اعلی معیار کی” ریسرچ آکٹین نمبر“ پٹرولیم مصنوعات متعارف کرانے کا عزم پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ تقریب میں پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سمیت پی ایس او کے دیگر اعلی عہدیدار بھی شریک تھے۔ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے پاکستان میں اعلی معیار کے ایندھن متعارف کرانے کے عزم کی تکمیل میں بھر پور معاونت فراہم کرنے پر پاکستان اسٹیٹ آئل کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے جس سے نہ صرف عام صارف فائدہ اٹھا سکے گا بلکہ ملکی معیشت کو بھی بہت فائدہ پہنچے گا۔

Leave a Reply