اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پیچیدہ ضرور ہے لیکن اس کا پر امن حل ناممکن نہیں ، بھارت رقبہ اور آبادی کے لحاظ سے بڑا ملک ضرور ہے لیکن کشمیری قوم اس کی طاقت اور اثر و سوخ سے ہر گز مرعوب نہیں ہو گی ۔ گزشتہ صدی میں اس سے کئی …
صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کا عشائیے کے شرکاءسے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پیچیدہ ضرور ہے لیکن اس کا پر امن حل ناممکن نہیں ، بھارت رقبہ اور آبادی کے لحاظ سے بڑا ملک ضرور ہے لیکن کشمیری قوم اس کی طاقت اور اثر و سوخ سے ہر گز مرعوب نہیں ہو گی ۔ گزشتہ صدی میں اس سے کئی گنا بڑی طاقتیںجن کی سرحدوں کے اندر سورج غروپ نہیں ہوتا یا تو صفہ ہستی سے مٹ گئیں یا پھر سکڑ کر چھوٹے سے ملک تک محدود ہو چکی ہیں۔ کشمیری بھارتی ہندووں سے زیادہ قابل ذہین اور بہادر ہیں، اس لیے ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے ، بے بسی ، مایوسی ، اور احتجاج کی سیاست کو امید ، حوصلے اور جرات کی سیاست سے بدلیں گے ۔ ہمیں پختہ یقین اور مصمم ارادے کے ساتھ آزادی کی جدوجہد کرنا ہو گی ۔ ہندوستان کشمیری قوم کو مسئلہ کشمیر کا فریق ہی نہیں سمجھتا ۔ پاکستان نے اس سلسلے پر بات کرنے سے پہلے ہمیشہ کشمیریوں کو اعتماد میں لیا ہے ۔ اقوام متحدہ بڑی طاقتوں کے زیر اثر ہے لیکن ہم اس کا دروازہ با ر بار کھٹکھٹائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اپنے اعزاز میں آزاد کشمیر سوسائٹی فارنیشنل اینڈ سوشل ریفارمز کی طرف سے دئیے گئے عشائیے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔








