وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت سینٹ سیکرٹریٹ کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ ممبر انجینئرنگ اور سینٹ حکام نے وفاقی وزیر کو اس سلسلہ میں اب تک کی پیشرفت اور اس حوالہ سے حکام کو ہدایت کی کہ سینٹ سیکرٹریٹ کی تزئین و آرائش کیلئے دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی …

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت سینٹ سیکرٹریٹ کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ ممبر انجینئرنگ اور سینٹ حکام نے وفاقی وزیر کو اس سلسلہ میں اب تک کی پیشرفت اور اس حوالہ سے حکام کو ہدایت کی کہ سینٹ سیکرٹریٹ کی تزئین و آرائش کیلئے دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنانے اور اخراجات کو متناسب بنانے کے علاوہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کم سے کم وقت میں کام کی تکمیل کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزارت خزانہ اور سی ڈی اے کے حکام بھی موجود تھے۔

Leave a Reply