لندن ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان اور برطانوی وزیرِخارجہ بورس جانسن نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے ، ان کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور خطے میں امن کے قیام کے لئے شانہ بشانہ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کااظہار دونوں رہنماﺅں کے درمیان بدھ کو لندن میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ …
وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان اور برطانوی وزیرِخارجہ کے درمیان ملاقات

مزید خبریں
لندن ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان اور برطانوی وزیرِخارجہ بورس جانسن نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے ، ان کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور خطے میں امن کے قیام کے لئے شانہ بشانہ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کااظہار دونوں رہنماﺅں کے درمیان بدھ کو لندن میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کی جانب سے وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ برطانوی وزیر خارجہ سے بات چیت کے دوران وزیرِداخلہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ لندن سے اپنے تعلقات کو اہمیت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے مختلف امور میںدونوں ملکوں کے مقاصد یکساں ہیں۔خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ بھارت نے خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈالتے ہوئے مذاکرات کے دروازے بند کر رکھے ہیں۔ اس موقع پر وزیرِداخلہ نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارتی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا اور اسے خطے کے امن کے لئے بہت بڑا خطرہ اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ان ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگا۔ وزیرِداخلہ نے کہا کہ بغیر کسی اشتعال کے بھارت کی جانب سے پاکستانی سپاہیوں کو شہید کیے جانے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔








