اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) ترکی کی خاتون اوّل محترمہ امینہ طیب رجب اردوان نے پاکستان ریڈکریسنٹ کے زیر اہتمام تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی دونوں برادر اسلامی ملک بھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ممالک کی دوستی انتہائی گہری اور مضبوط ہے، باہمی اشتراک پوری دنیا کےلئے ایک مثال ہے۔ دونوں ممالک نے ہر آڑے وقت ، قدرتی …
ترکی کی خاتون اوّل کا پاکستان ریڈکریسنٹ کے زیر اہتمام تقریب میں خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) ترکی کی خاتون اوّل محترمہ امینہ طیب رجب اردوان نے پاکستان ریڈکریسنٹ کے زیر اہتمام تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی دونوں برادر اسلامی ملک بھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ممالک کی دوستی انتہائی گہری اور مضبوط ہے، باہمی اشتراک پوری دنیا کےلئے ایک مثال ہے۔ دونوں ممالک نے ہر آڑے وقت ، قدرتی آفات اور ایمرجنسی کی صورتحال میں ایک دوسرے کی مدد اور تعاون کیا ہے، یہ دوستی روایتی نہیں بلکہ عملی ہے ،اِس دوستی کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ اِس موقع پر خاتونِ اوّل کی جانب سے معذور افراد میں 20الیکٹرک وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ خاتونِ اوّل کی جانب سے پاکستان ریڈکریسنٹ کو 10انکوبیٹرز بھی فراہم کیے گئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی یکجان دو قالب ہےں۔ ترکی نے ہمیشہ پاکستان کو سپورٹ کیا ہے ، ہم اِس مثالی تعلقات اور تعاون کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔








