افغانستان کی سیکیورٹی افواج کا کاروائیوں کے دوران 64شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغانستان کی سیکیورٹی افواج کا کاروائیوں کے دوران 64شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ ، ہرات میں اپیلیٹ کورٹ کے سربراہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ،خوست میں ڈرون حملے میں تین عسکریت پسند ہلاک کابل ۔ 29 اپریل (اے پی پی) افغانستان کی سیکیورٹی افواج نے ملک کے مختلف حصوں میں کاروائیوں کے دوران 64شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے، ہرات میں اپیلیٹ کورٹ کے …

افغانستان کی سیکیورٹی افواج کا کاروائیوں کے دوران 64شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ ، ہرات میں اپیلیٹ کورٹ کے سربراہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ،خوست میں ڈرون حملے میں تین عسکریت پسند ہلاک
کابل ۔ 29 اپریل (اے پی پی) افغانستان کی سیکیورٹی افواج نے ملک کے مختلف حصوں میں کاروائیوں کے دوران 64شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے، ہرات میں اپیلیٹ کورٹ کے سربراہ سمیع الدین راحین کو نامعلوم افراد نے گولی مارکر ہلاک کردیا،خوست میں ڈرون حملے میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل میں وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ گزشت 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔بیان کے مطابق ان کاروائیوں میں 64شدت پسند ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ،کاروائی میں فضائیہ نے بھی حصہ لیا۔ان میں سے 30کے قریب شدت پسند قندوزکے ضلع چاردرہ میں مارے گئے۔

Leave a Reply