امریکا اس سال 10 ہزار شامی مہاجرین کو پناہ دے گا،اوباما

واشنگٹن ۔ 29 اپریل (اے پی پی)امریکی صدربراک اوباما نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا اس سال کے اختتام تک رکاوٹوں اور حزب اختلاف کی مخالفت کے باوجود دس ہزار شامی مہاجرین کو پناہ دینے کا ہدف پورا کرلے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے شام سے گذشتہ سال موسم خزاں میں ہزاروں کی تعداد میں یورپی ممالک کی جانب راہ فرار اختیار کرنے کے دوران مالی سال …

واشنگٹن ۔ 29 اپریل (اے پی پی)امریکی صدربراک اوباما نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا اس سال کے اختتام تک رکاوٹوں اور حزب اختلاف کی مخالفت کے باوجود دس ہزار شامی مہاجرین کو پناہ دینے کا ہدف پورا کرلے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے شام سے گذشتہ سال موسم خزاں میں ہزاروں کی تعداد میں یورپی ممالک کی جانب راہ فرار اختیار کرنے کے دوران مالی سال 2016ءمیں دس ہزار شامی مہاجرین کو قبول کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن محکمہ خارجہ نے 31 مارچ کو یہ اطلاع دی تھی کہ مالی سال کے پہلے نصف کے دوران صرف 1285 شامیوں کو امریکا میں آنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Leave a Reply