راولپنڈی ۔ 18 نومبر (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور میں جی سی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اپنے طالب علمی کے دور کی یادیں تازہ کیں‘ اساتذہ اور طلبا نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جی سی یونیورسٹی لاہور پہنچے تو راستے کے دونوں طرف کھڑے طلباءنے گرم …
پاک فوج کے سربراہ چیف جنرل راحیل شریف کا جی سی یونیورسٹی لاہورکا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 18 نومبر (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور میں جی سی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اپنے طالب علمی کے دور کی یادیں تازہ کیں‘ اساتذہ اور طلبا نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جی سی یونیورسٹی لاہور پہنچے تو راستے کے دونوں طرف کھڑے طلباءنے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ انہوں نے جی سی یو کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، اپنے کلاس روم میں بھی گئے اور طالب علمی کے دور کی یادیں تازہ کیں۔اس موقع پر وائس چانسلر نے جنرل راحیل شریف کو ان کا گورنمنٹ کالج میں داخلے کیلئے جمع کرایا گیا فارم پیش کیا۔ آرمی چیف نے طلبا سے خطاب میں کہا کہ اساتذہ طالب علم کا مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔








