وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا بیرون ملک تعینات محکمہ پاسپورٹ کے افسران کو چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بیرون ملک تعینات محکمہ پاسپورٹ کے افسران کو چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیکرٹری خزانہ سے فوری رابطہ کر کے …
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا بیرون ملک تعینات محکمہ پاسپورٹ کے افسران کو چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس

مزید خبریں
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا بیرون ملک تعینات محکمہ پاسپورٹ کے افسران کو چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بیرون ملک تعینات محکمہ پاسپورٹ کے افسران کو چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیکرٹری خزانہ سے فوری رابطہ کر کے اس مسئل کا مستقل حل نکالیں ۔جمعہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے بیرون ملک تعینات محکمہ پاسپورٹ کے افسران کو چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر متعلق حکام کی سرزنش کر تے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم افسران بغیر تنخواہ کس طرح گذارہ کر سکتے ہیں ۔سیکرٹری داخلہ ‘سیکرٹری خزانہ سے ملکر اس کا حل تلاش کریں ۔








