اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام میں سپیشل ایجوکیشن کے پانچ اداروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، خصوصی افراد کو ملک کی تربیت یافتہ افرادی قوت میں شامل کرنا ہمارا مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برائٹ ریز فاو¿نڈیشن کے زیر انتظام پاکستان برائٹ یوتھ سمٹ کی تقریب سے …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام میں سپیشل ایجوکیشن کے پانچ اداروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، خصوصی افراد کو ملک کی تربیت یافتہ افرادی قوت میں شامل کرنا ہمارا مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برائٹ ریز فاو¿نڈیشن کے زیر انتظام پاکستان برائٹ یوتھ سمٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت برائے کیڈ نے کہا کہ بصارت سے محروم لوگوں کو ہمدردی کی نہیں سپورٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام میں سپیشل ایجوکیشن کے پانچ اداروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے سکولوں کیلئے 70 بسیں فراہم کر رہے ہیں، سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کو پانچ بسیں فراہم کریں گے، بسوں میں خصوصی بچوں کے لئے خاص انتظامات ہوں گے۔








