چڑھوئی ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور 20 کروڑ عوام کے نمائندہ کی حیثیت سے تعزیتی پیغام لے کر آیا ہوں، ان معصوم بچوں نے ملک و قوم اور کشمیریوں کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر میں صورتحال روز بروز خراب ہو رہی ہے، …
وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
چڑھوئی ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور 20 کروڑ عوام کے نمائندہ کی حیثیت سے تعزیتی پیغام لے کر آیا ہوں، ان معصوم بچوں نے ملک و قوم اور کشمیریوں کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر میں صورتحال روز بروز خراب ہو رہی ہے، اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے، لائن آف کنٹرول سے ملحقہ 13 حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر دو سے اڑھائی ارب روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ متاثرہ علاقہ میں لوگوں کی سہولت کیلئے فوری ایمبولینس فراہم کی جائے گی، کشمیری عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سنگھال چڑھوئی آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے بچوں کے ورثاءمیں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








