پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا افسران اور جوانوں سے خطاب

راولپنڈی ۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے فارن سپانسرڈ دہشت گردی کو مسترد کرتے ہوئے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ریاست کی بھرپور مدد کی ہے، صوبہ میں مجموعی سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے افغانستان اور ایران کے ساتھ طویل سرحد کے انتظام میں بہتری کو سراہا۔ وہ منگل کو سدرن کمانڈ اور فرنٹیئر کور …

راولپنڈی ۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے فارن سپانسرڈ دہشت گردی کو مسترد کرتے ہوئے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ریاست کی بھرپور مدد کی ہے، صوبہ میں مجموعی سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے افغانستان اور ایران کے ساتھ طویل سرحد کے انتظام میں بہتری کو سراہا۔ وہ منگل کو سدرن کمانڈ اور فرنٹیئر کور کے الوداعی دورہ کے موقع پر افسران اور جوانوں سے خطاب کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سدرن کمانڈ اور فرنٹیئر کور کے جوانوں اور افسروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف موثر کارروائی کے بعد ایک بڑی تعداد نے ہتھیار ڈال دیئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکورٹی اور استحکام کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply