مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کی فروخت کے معاملے کی انکوائری نیب کو بھیجی گئی تھی جس نے ابھی تک پیشرفت سے آگاہ نہیں کیا۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ انڈونیشیا میں پاکستانی سفارتخانے …

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کی فروخت کے معاملے کی انکوائری نیب کو بھیجی گئی تھی جس نے ابھی تک پیشرفت سے آگاہ نہیں کیا۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ انڈونیشیا میں پاکستانی سفارتخانے کی چالسزی بلڈنگ کا رقبہ 1730 مربع میٹر ہے۔ اسے اٹھارہ فروری 2002ءکو 12.500 ارب انڈونیشین روپیہ مساوی 1.23 ملین امریکی ڈالر کے عوض فروخت معاہدے پر دستخط کے ذریعے فروخت کیا گیا۔ اس معاملے کی انکوائری ہوئی اور 2011ءمیں پی اے سی کو رپورٹ پیش کی گئی۔ کیس نیب کو بھجوانے کی سفارش کی گئی تب سے یہ کیس نیب کے پاس ہے۔ مشیر خارجہ نے بتایا کہ نیب نے اس کیس میں انکوائری کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ جنرل (ر) مشرف تحفے لے سکتا ہے تو دے بھی سکتا ہے۔

Leave a Reply