اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے دفاع کے چئیرمین شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ پاکستان میزائل اور روائیتی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی میں بھارت سے کئی گنا آگے ہے۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور یہ اسلحہ کی دوڑ میں شامل ہونے کا خواہشمند نہیں ۔تاہم خطے کے حالات کے پیش نظر …
پاکستان میزائل اور روایتی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی میں بھارت سے آگے ہے،شیخ روحیل اصغر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے دفاع کے چئیرمین شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ پاکستان میزائل اور روائیتی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی میں بھارت سے کئی گنا آگے ہے۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور یہ اسلحہ کی دوڑ میں شامل ہونے کا خواہشمند نہیں ۔تاہم خطے کے حالات کے پیش نظر اپنے دفاع کا حق محفوط رکھتا ہے۔شیخ روحیل اصغر نے بھارت کی جانب سے گزشتہ روز کئے گئے پرتھوی میزائل تجربہ کے حوالے سے کہا کہ ہندوستان جتنے بھی تجربات کر لے وہ اس بات سے باخبر ہے کہ پاکستان میزائل اور روایتی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی میں بھارت سے کئی گنا آگے ہے اور یہ کریڈٹ پاکستان کے سائسدانوں اور انجینئروں کو جاتا ہے








