ترکی کے ساتھ 52 مشاق طیاروں کی فروخت کا سب سے بڑا معاہدہ ہے، وفاقی رانا تنویر

کراچی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ءکے دوسرے روز بھی معاہدوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور مختلف ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ دفاعی نمائش میں پاکستان اور ترکی کے درمیان 52 مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ ہو چکا ہے، پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس میں تیار کردہ سپر مشاق طیارے ترکی کو فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ …

کراچی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ءکے دوسرے روز بھی معاہدوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور مختلف ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ دفاعی نمائش میں پاکستان اور ترکی کے درمیان 52 مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ ہو چکا ہے، پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس میں تیار کردہ سپر مشاق طیارے ترکی کو فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ الخالد ٹینک میں جدت لانے کے لئے یوکرین پاکستان کی معاونت کرے گا جبکہ ایک مقامی کمپنی نے بھی پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کے ساتھ ہتھیاروں کا معاہدہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے نمائش کے دوسرے روز ایکسپو سینٹر کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کئی ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدے ہو چکے ہیں لیکن ترکی کے ساتھ 52 مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ تاحال سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

Leave a Reply