سعودی عرب کے سفیرکی ایف پی سی سی آئی کے صدر سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب پاکستانی تاجروں کو دو سال کا ملٹی پل ویزا جاری کرے گا، اس سلسلہ میں ایف پی سی سی آئی کا لیٹر درکار ہو گا۔یہ بات پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق الزھرانی نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔ایف پی سی سی آئی کی جانب سے بدھ کو …

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب پاکستانی تاجروں کو دو سال کا ملٹی پل ویزا جاری کرے گا، اس سلسلہ میں ایف پی سی سی آئی کا لیٹر درکار ہو گا۔یہ بات پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق الزھرانی نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔ایف پی سی سی آئی کی جانب سے بدھ کو جاری ایک بیان کے مطابق سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب کو پاکستان سے برادرانہ تعلقات پر فخر ہے اور دوطرفہ تجارت سمیت ہر شعبہ میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ پاکستانی تاجروں کے ویزا اور دیگر مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزھرانی نے کہا کہ انکا ملک آئل اکانومی سے ہٹ کر دیگر شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ تیل کی آمدنی پر دارومدار کم کیا جا سکے۔

Leave a Reply